چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا ڈہرکی میں ایڈیشنل سیشن جج کی تین دن میں تعیناتی کا حکم

February 19, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ڈہرکی میں ایڈیشنل سیشن جج کی تین دن کے اندر تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ سے ڈہرکی بار ایسوسی ایشن کےصدر ایڈووکیٹ جام عبدالفتاح سمیجو اور جنرل سیکریٹری غلام رسول مہر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ڈہرکی بار کے صدر کے مطابق ملاقات میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو درخواست دی گئی کہ ڈہرکی کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت منظور ہوگئی ہے مگر ای ڈی جی کی تعیناتی نہیں ہو رہی۔ جب کے سینئر سول کورٹ اور لیبر کورٹ بھی قائم کی جائے، لائبریری کے لئے قانونی کتابیں بھی دی جائیں۔