فاسٹ بولراوشان تھومس کی گاڑی کوخوفناک حادثہ

February 19, 2020

ویسٹ انڈیز کے معروف فاسٹ بولر اوشان تھومس خوفناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

جمیکا میں اولڈ ہاربر ہائی وے 2000 پر فاسٹ بولر کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

ٹریفک حادثے میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا جس میں فاسٹ بولر کی گاڑی قلابازیں کھاتی ہوئی الٹ گئی جس کے نتیجے میں پیسر شدید زخمی ہوگئے۔

اوشان تھومس کو شدید چوٹیں آئیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔