بہار کالونی ،موٹر سائیکل میں آگ لگنےسےخواتین سمیت 6 افراد جھلس گئے

February 20, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری بہار کالونی میں واقع گھر کے اندر موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی، آگ لگنےسے خواتین سمیت 6 افراد جھلس گئے ، جنہیں فوری سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا،جہاں ان کی شناخت وجیہہ، وانیہ، حنیف، یوسف،حمید اور رخسار کے نام سے ہو ئی ۔اسپتال ذرائع کے مطابق جھلسنے وا لوں میں 2 خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔