خورشید شاہ کے شریک ملزمان کی درخواست ضمانت، نیب سے انکوائری رپورٹ طلب

February 21, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے میں ملوث خورشید شاہ کے شریک ملزمان کی درخواست ضمانت پر نیب سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہےاور15 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں بھی توسیع کردی ہے، جمعرات کو سماعت کے موقع پرنیب نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کی۔