دبئی ٹاورمیں خوفناک آتشزدگی

February 21, 2020

دبئی میں واقع دوجا ٹاور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دبئی میں واقع دوجا ٹاور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور اس نے کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے بعد عمارت میں مقیم شہریوں کو باحفاظت نکال لیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی فوری وجہ سامنے نہیں آسکی البتہ اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔

دبئی میڈیا آفس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔