فلم جناح کے ڈائریکٹر جمیل دہلوی پاکستان میں نئے پروجیکٹ مچھیرا کیلئے تیار

February 22, 2020

اسلام آباد (ایجنسیاں) فلم جناح کے ڈائریکٹرجمیل دہلوی پاکستان میں نئے پروجیکٹ کیلئے تیار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ فلم کراچی میں بنائی جائے گی جس کا نام مچھیرا رکھا گیا ہے، کاسٹ میں شبیر جان ، سینئر اداکارہ سکینہ سموں، شمعون عباسی، شہریارمنور اور دیگرشامل ہیں۔ جمیل دہلوی کی جانب سے تمام اداکاروں کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے کہ وہ فلم کی کہانی کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات فراہم نہیں کریں گے۔ اطلاعات ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے ماہ سے کیا جائے گا۔