حکومت صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز پر قدغن پہ یقین نہیں رکھتی، زلفی بخاری

February 22, 2020

اسلام آباد( نامہ نگار) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ حکومت زمہ دارانہ آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ۔ اور زمہ دارانہ صحافت کی حامی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ایف یو جے ورکرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت پرویز شوکت کر رہے تھے،معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت صحافیوں اور میڈیا ہاوسز پر قدغن پہ یقین نہیں رکھتی لیکن صحافیوں اور میڈیا ہاوسز کی ساکھ کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ زمہ دارانہ صحافت کی ترویج کریں، غیر زمہ دارانہ صحافت سے پوری دنیا میں شرمندگی ہوتی ہے، پرویز شوکت نے کہا کہ زمہ دارانہ صحافت پی ایف یو جے ورکرز کی اولین ترجیح ہے۔