امریکا، روس عالمی اصولوں کی پاس داری نہیں کر رہے: ملیحہ لودھی

February 22, 2020

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ امریکا اور روس عالمی اصولوں کی پاس داری نہیں کر رہے۔

لاہور میں منعقدہ ادبی فیسٹیول میں بین الاقوامی تعاون کے موضوع پر نشست سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکیورٹی کونسل کو منتخب ارکان کا ادارہ بنایا جائے، عالمی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امریکا اور روس عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، امریکا رائے عامہ کی پرواہ کیے بغیر پک اینڈ چوز کی پالیسی پر عمل پیراہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں آخری خطاب

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر 70 سال سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے لیکن یہ حل نہیں ہو رہا، افغانستان کا کوئی حل نکل رہا ہے تو اسے خوش آمدید کہنا چاہیے۔

فیسٹیول میں آغا خان فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام لاہور کے تحفظ پر لکھی گئی کتاب پر آرکیٹیکٹ نیر علی دادا اور والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈی جی کامران لاشاری نے اظہار خیا ل کیا۔