• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں آخری خطاب

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اپنے آخری خطاب میں مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی جارحیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کرفیو اور پابندیوں نے کشمیری خواتین کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں آخری خطاب


سلامتی کونسل میں اپنے آخری خطاب میں ملیحہ لودھی نےکہا کہ مجھے فخر ہے کہ 70 سال میں پاکستان کی پہلی خاتون مستقل مندوب تھی اور اب امید ہے کہ اگلی خاتون مستقل مندوب کو 70 سال انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں کیے اپنے آخری خطاب میں کشمیری خواتین کے تحفظ پر زور دیا اور کہا کہ مقبوضہ وادی میں عورتوں کو شدید اذیت اور کرب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور اس کے سنگین اثرات پر بھی روشنی ڈالی ۔

تازہ ترین