سعودی عرب:الخُبیر میں ٹڈی دل کاحملہ، فصلیں تباہ

February 22, 2020

سعودی عرب کے شہر الخُبیر میں ٹڈی دل نے حملہ کر دیا

سعودی عرب کے شہر الخُبیر میں ٹڈی دل نے حملہ کر دیا،کئی ایکڑ فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں کیڑے درختوں سے چمٹے ہوئے اور شہر کے آسمان کو تاریک کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سعودی وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ ٹڈیوں سے بچاو کے لیے اسپرے کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔