یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریب

February 24, 2020

پاکستان تحریک انصاف (جدہ) اور ویسٹرن ریجن کے سابق عہدے داروں اور سینئر ارکان کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقامی ریستوران میں اہم اجلاس ہوا، جس میں صدر سلطان عبدالباسط، سیکرٹری جنرل انجم اقبال وڑائچ ، سیکرٹری اطلاعات زاہد محمود اعوان اور سینئر رہنما تحریک انصاف، انصر اقبال مغل، سجاد ملک، اصغر شنواری، چودھری فیاض، تنویرخان، جہانزیب خان نے شرکت کی۔

اس موقع پر کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی اور شرکا نے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اجلاس کے اختتام پر جدوجہد آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے دعا مانگی گئی۔