امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر یہ معلومات سامنے آئی ہیں کہ سان فرنینڈو کے علاقے میں ایک گاڑی اور بس کی ٹکر ہوئی تھی اور اسی جگہ سے کچھ فاصلے پر خبر رساں ادارے کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صحافی کار اور بس کی ٹکر کے واقعے کی کوریج میں مصروف تھے، اس واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے تھے کہ اسی مقام سے کچھ فاصلے پر ہیلی کاپٹر کو بھی حادثہ پیش آ گیا۔
حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں لگنے والی آگ نے 4 گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جسے فوری طور پر بجھا دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی اور بس کی ٹکر والے مقام سے تقریباً 1.5 میل دور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ہے۔