پاکستان بار کا وزیر قانون فروغ نسیم کو ہٹانے کا مطالبہ

February 22, 2020

پاکستان بار کونسل نے بیرسٹر فروغ نسیم کو وفاقی وزیرِ قانون کے منصب سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان بار کونسل نے انور منصور خان کی سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی اور استعفے کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انور منصور خان نے کہا کہ متنازع بیان کا حکومت اور متعلقہ شخصیات کو علم تھا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدلیہ کو بدنام کرنے کے ماسٹر مائنڈ فروغ نسیم ہیں، انہوں نے ہمیشہ غیر جہوری قوتوں کے لیے کام کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: مشاہد اللّٰہ نے فروغ نسیم کے بیان کی تردید کردی

اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مزید تاخیر کیے بغیر فروغ نسیم کو وفاقی کابینہ سے فوری الگ کیا جائے اور ان کے غیر جمہوری اقدمات کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔