وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کو متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔
فروغ نسیم نے بتایا کہ اب یہ ترمیم بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، کسی ایک بھی رکن نے مخالفت نہیں کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسے پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر منظور کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے آفتاب گیلانی نے ترمیم پیش کی، جس پر میں نے اُنہیں قائل کرلیا ہے۔
وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ جو ترمیم پیش کی گئی اس کے لیے آئین میں ترمیم کرنا ہوگی۔