بی بی سی براڈ کاسٹر سائمن وار کا انتقال

February 23, 2020

لندن ( جنگ نیوز) بی بی سی کے براڈکاسٹر اور سابق استاد سائمن وار 65 سال کی عمر میں کینسر کی وجہ سے چل بسے ۔ وہ اکثر بی بی سی ریڈیو سوفولک پر ہوتے تھے اور چینل 4 کی دستاویزی فلم ʼٹیچ ٹچ سکھ کے ہیڈ ماسٹر تھے۔جمعرات کو براڈکاسٹر نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اعلان کیا تھا کہ اس کی صحت کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ وار پر 2012 میں بچوں کے ساتھ زیادتی کا غلط الزام لگایا گیا تھا ۔ سابق شاگردوں نے وار کے خلاف الزامات عائد کیے تھے لیکن انھیں 2014 میں تمام الزامات سے بری کردیا گیا تھا ۔ ٹویٹر پر ایک اعلان میں کہا گیا تھا کہ وار لبلبے کی بیماری اور جگر کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں ۔2014 میں الزامات سے بری ہونے کے بعد بات کرتے ہوئے وار نے کہا کہ جھوٹے الزامات کی وجہ سے مجھے ملازمت ، دوستوں اور گھر سے محروم ہونا پڑا ۔