رومانیہ کے ماہی گیر کے قتل کے مجرم کو گیارہ سال قید

February 23, 2020

لندن ( جنگ نیوز) رومانیہ کے ماہی گیر اسٹیفن زیٹ کے قتل کے جرم میں کائونٹی ڈائون کے جیسن کار کو 11 سال قید سنا دی گئی۔ یہ قتل مئی 2018 میں ہوا تھا۔ ارڈگلاس میں کریو ہل کورٹ کے جیسن کار نے 45 سالہ مسٹر زیٹ کے قتل کا جرم قبول کیا۔21 سالہ نوجوان نے قتل سے دو روز قبل مسٹر زیٹ پر حملہ کرنے اور اس سے ووڈکا کی بوتل چوری کرنے کا قصور بھی قبول کیا۔ گزشتہ روز پولیس نے کہا کہ وہ قاتل جیسن کار کو دی جانے والی سزا کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ ڈیٹیکٹو انسپکٹر ایمون کوریگین نے کہا کہ سب سے پہلے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میرے خیالات اور تمام ہمدردیاں اس انتہائی افسوس ناک وقت پر مقتول اسٹیفن زیٹ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔اسٹیفن سخت محنت کرنے والا ماہی گیر تھا جو کام تلاش کرنے کیلئے رومانیہ سے شمالی آئرلینڈ آیا تھا۔ وہ ایک بیٹا اور ایک بھائی تھا جس نے اپنی خاندانی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لیا اور اپنی والدہ اور سوتیلے باپ کی مدد کیلئے ہر ماہ گھر رقم بھیجتا تھا ۔