دینی مدارس اسلام کے قلعے اور علوم نبوتؐ کی چھاؤنیاں ہیں، قاری عثمان

February 24, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوری کے رکن قاری محمد عثمان نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور علوم نبوتؐ کی چھاؤنیاں ہیں،موجودہ تعلیمی سال کے اختتام پر دینی مدارس ملک اور قوم کو 80ہزار سے زائد حفاظ کرام دے رہے ہیں، علماء کرام اور اہل کراچی 27 فروری کو تحفظ آئین پاکستان کانفرنس میں بھر پور شرکت کرکے سلیکٹڈ حکومت کے خلاف نفرت کا اظہار کریں،وہ جامعتہ القران کریم شیر شاہ میں ختم بخاری شریف کی تقریب،مدرسہ رفیق القران فتحیہ محمدی کالونی، مدرسہ ترتیل القران فرید کالونی کے سالانہ جلسوں سے خطاب اور جامعہ نظامیہ ہجرت کالونی میں ختم بخاری شریف کی تقریب کے بعد علماء کرام اور طلباء سے خصوصی گفتگو کررہے تھے،قاری محمد عثمان نے کہا کہ آج بیرونی ایجنڈے کی تکمیل پر مامور حکومت ہرطرف دینی مدارس کے خلاف یہ پروپیگنڈا کررہی ہے کہ دینی مدارس نے ملک اور قوم کو کیا دیا ہے۔