اٹلی، کورونا وائرس کے باعث وینس میلہ منسوخ

February 25, 2020

اٹلی، کورونا وائرس کے باعث وینس میلہ منسوخ

روم (مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 وباء کی وجہ سے وینس میلے کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔وینیٹو کے گورنر لُوکا زائیہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وینس میں میلے کے لئے جاری تیاریوں کو بند کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ میلہ 25 فروری تک جاری رہنا تھا اور ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی میلے میں ہزاروں غیر ملکی سیاحوں کی شرکت متوقع تھی۔وینس اور وینیٹو میں عجائب گھروں، اسکولوں ، یونیورسٹیوں اور دیگر عوامی مقامات کے یکم مارچ تک بند رہنے کا اعلان کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ملک میں کووِڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد 133 تک پہنچ گئی ہے۔وینس میں 3 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہیں۔ تینوں مریضوں کی عمریں 90 کے لگ بھگ ہیں اور تینوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔