ریاض میں تاش کا ٹورنامنٹ ختم

February 25, 2020

ریاض( شاہدنعیم)ریاض میں تاش ٹورنا منٹ کا ختم ہوگیا۔ اختتامی تقریب میں شہزادہ فیصل بن بندر بن سلطان نے شرکت کی ۔ حتمی مقابلہ جیتنے والی ٹیم کو ساڑھے 7 لاکھ ریال جبکہ دوسری پوزیشن پانے والی ٹیم کو 5 لاکھ ریال انعامات دیئے گیے ہیں۔ سعودی شہری سعود الشیبانی اور فہد الشیبانی نے ٹورنامنٹ جیت کر اول انعام حاصل کیا۔ انہیں بی ایم ڈبلیو کار بھی تحفے میں دی گئی۔ دوسری پوزیشن عبد الرحمن المطرفی اور یزید الیوبی نے حاصل کرلی۔