مشفیق کی ڈبل سنچری،بنگلہ دیش کی پوزیشن مستحکم

February 25, 2020

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میں رنز کے ڈھیر لگادیے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم نے کیریئر کی تیسری ڈبل سنچری اسکور کی، اورڈائنوسار کی طرح چیخنےکا پوز دے کر منفرد انداز سے جشن منایا۔ جبکہ مومن الحق نے بطور ٹیسٹ کپتان پہلی سنچری اسکور کی،مشفیق 203رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ مومن نے 132رنز کی اننگز کھیلی۔ ہوم سائیڈ نے اننگز چھ وکٹ پر 560 رنز بناکر ڈیکلیئر کی۔ جواب میں زمبابوے نے نو رنز پر دو وکٹ گنوادیے،وہ 286رنز خسارے کی شکار ہے۔