جولین اسانج کی امریکا حوالگی کی درخواست پر عدالتی کارروائی شروع

February 25, 2020

لندن (جنگ نیوز) وکی ليکس کے بانی جولين اسانج کی امريکا حوالگی کی درخواست پر برطانوی دارالحکومت لندن ميں عدالتی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ ابتدائی سماعت ميں امريکی وکلاء نے موقف اختيار کيا کہ اسانج نے خفيہ دستاويزات عام کر کے امريکی شہريوں کی زندگيوں کو خطرے ميں ڈالا۔ اڑتاليس سالہ اسانج امريکی حکومت کو اٹھارہ مختلف جرائم ميں مطلوب ہيں، يہ جرائم ثابت ہونے پر انہيں کئی دہائيوں کی قيد ہو سکتی ہے۔ لندن ميں اس موقع پر عدالت کے باہر اسانج کے حامیوں کا احتجاج بھی جاری ہے۔ امريکا اسانج پر جاسوسی کا مقدمہ چلانا چاہتا ہے۔ اسانج کو گزشتہ برس اپريل ميں حراست ميں ليا گيا تھا۔