منشیات برآمدگی ، دو خواتین سمیت 4افراد کو قید اور جرمانہ، دو بری

February 25, 2020

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج سہیل ناصر نے منشیات سمگلنگ میں گرفتار دو خواتین کو قید اور جرمانہ کی سزا سنادی، سزا پانے والی شازیہ جاوید اور یاسمین بی بی کو اے این ایف نے 2018میں گرفتار کر کےچرس برآمد کی تھی، گزشتہ روز عدالت نے دونوں گرفتار خواتین کو تین تین سال قید اور تیرہ تیرہ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے تین کلو چرس آمد ہونے کے الزام میں پکڑے جانے جبران مسیح اور اوم پرکاش کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دیدیا۔ ان دونوں کی پیروی اسد عباسی ایڈووکیٹ نے کی۔ عدالت نے تیسرے کیس کے ملزمان رشید کو چھ سو گرام اور نعیم کو تین سو گرام چرس بیرون ملک سمگل کرنے کے جرم میں پچیس پچیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔