میڈیکل وڈینٹل کا لجوں میں شفٹنگ اور پلیسمنٹ کا نیا شیڈول جا ری

February 25, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور نے اسلام آباد ہا ئی کو رٹ اور پشاور ہا ئی کو رٹ کے فیصلے کی روشنی میں خیبر پختو نخوا کے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کا لجوں میں شفٹنگ اور پلیسمنٹ کا نیا شیڈول جاری کر تے ہوئے خواہشمند طلباء اور طالبات کوپلیسمنٹ کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ کے ایم یو ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمشن کے مطابق میرٹ لسٹ میں سیر یل نمبر 422 تا1200 امیدواروں کو 28 فروری ،سیر یل نمبر 1201 تا1820کو29 فروری جبکہ سیر یل نمبر 1821 تا2600تک کے امیدواروں کو اتوار یکم مارچ کو پلیسمنٹ کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی تاکید کی گئی ہے،پلیسمنٹ انٹر ویو سے غیر حاضر رہنے والے امیدوار داخلے کے حقدار تصور نہیں ہوں گےمزید معلومات اور تفصیلات کے لئے امیدواروں کو کے ایم یو کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے البتہ ان نشستوں کی تعدادمیں عدالتی احکا مات یا فیصلوں کی روشنی میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔