ورزش کرنے والے افراد کیلئے ریلوے ٹکٹ مفت دینے کا اعلان

February 25, 2020


بھارتی حکومت نے ورزش کرنے والے افراد کےلیے ریلوے ٹکٹ مفت دینے کا اعلان کردیا، اس مقصد کیلئے حکومت نے ریلوے اسٹیشن پر ورزش کرنے کی مشین نصب کردی ہے۔

بھارتی حکومت نے عوام میں ورزش کا شعور اجاگر کرنے کےلیے ریلوے اسٹیشنوں پر ایسی مشینیں نصب کی ہیں جس پر ورزش کرکے ٹرین کا مفت ٹکٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یہ اقدام بھارتی وزیر ریلوے کی جانب اس لیے اٹھایا گیا ہے کہ تاکہ لوگوں کوصحت کی اہمیت سمجھ آئے اور وہ ساتھ ساتھ بچت بھی کرسکیں۔

وزیر ریلوے کی جانب سے کیے جانے والے اعلان میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ جو مسافر 180 سیکنڈز میں 30 اسکواٹز لگائے گا اسے ٹرین کا مفت ٹکٹ مل جائے گا، یہ مشینیں ’فٹ انڈیا پروگرام‘ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے نصب کی گئی ہیں۔

یہ مشین فی الحال نئی دہلی کے انند ویہار ریلوے اسٹیشن پر نصب کی گئی ہے۔