راولپنڈی میں سپر لیگ میچز کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل

February 26, 2020

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے راولپنڈی شہر میں پی ایس ایل میچز کے انتظامات کے حوا لے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی، ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول تر ین کھیل اور پی ایس کے لئے عوام کا جو ش د ید نی ہے۔ ضلعی انتظامیہ و پو لیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔کو شش ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ عوام کو ایک خو شگوار و محفوظ تفریح فراہم کی جا سکے ۔ کمشنر نے روٹ اور اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ میچ کے دوران پارکنگ اور ٹریفک کے بہائو کو کنٹر ول کر نے کے لئے سٹی ٹر یفک آفس خصو صی فو رس تعینات کر ے۔ سول ڈیفنس کی جا نب سے بم ڈ سپوزل اسکواڈ اسٹیڈ یم میں موجود رہیں۔ میچ کے دوران بجلی کی لگاتار فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔