اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس مردان کا اچانک دورہ

February 26, 2020

پشاور(نیوزڈیسک)اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا محمد فہیم نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس مردان کا اچانک دورہ کیا اور دفتر کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے مختلف سیکشنوں میں سٹاف اور مختلف کاموں کے لئے آئے ہوئے ملازمین سے بھی گفتگو کی۔اس موقع پرانہوں نے مختلف سائلین کی درخواستیں نمٹانے کے لیے موقع پر ہی ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے ڈسٹرکٹ کنٹرولر آفس کی زیر تعمیر نئی عمارت کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت جاری کی کہ عمارت کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں ۔