قومی اسمبلی میں علی زیدی اور عبدالقادر پٹیل میں تلخ کلامی

February 26, 2020

قومی اسمبلی میں علی زیدی اور عبدالقادر پٹیل میں تلخ کلامی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے اجلاس میں وفاقی وزیر علی زیدی اور پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

اجلاس میں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ امید تھی کہ وفاقی وزیر اموات کی وجہ بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری امیدوں کے بر عکس حکومت تو اب تک گیس پھیلنے کی وجوہات جاننے میں ناکام ہے۔

عبدالقادر پٹیل کی بات کا جواب دیتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ جائیں اپنے وزیراعلیٰ سندھ سے پوچھیں کہ کیماڑی میں گیس کیوں پھیلی؟