ڈیمی لوواٹو کی بغیر میک اپ سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

February 27, 2020

ڈیمی لوواٹو کی بغیر میک اپ سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاس اینجلس (ایجنسیاں) امریکی گلوکارہ و اداکارہ ڈیمی لوواٹو کی بغیر میک اپ کے سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، سیلفی کو دو گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 13 لاکھ افراد نے پسند کیا ہے۔ ڈیمی لوواٹو نے میک اپ کے بغیرسیلفی انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں ان کے چہرے کے داغ دھبے اور چھائیاں واضح دکھائی دے رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہے کہ ان کے چہرے پر داغ دھبے یا چھائیاں ہیں یہ ساری چیزیں بھی ان کے لیے فخر ہیں کیونکہ انہیں خود سے پیار ہے، ڈیمی کے اس اعتماد کو شائقین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔