منی لانڈرنگ، دہشتگردی میں مالی معاونت کے الزام میں 3؍ افراد گرفتار

February 27, 2020

کراچی (امداد سومرو) ایف آئی اے منی لانڈرنگ، دہشتگردی میں مالی معاونت اور میچ فکسنگ میں ملوث ایک بین الاقوامی گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ایف آئی اے کے اپنے ریکارڈ کے مطابق ملزمان کے زیادہ تر دیگر ساتھی بیرون ممالک ہیں جو پی ایس ایل کو بدنام اور سبوتاژ کرنے کی کوششوںمیں لگے ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے نے مہندر کمار، نریش کمار عرف کے جی اور نریش کمار عرف جانی کو حراست میں لیا ہے جن کے ناموں پر مختلف بینکوں میں بے نامی اکائونٹس ہیں۔