نئی دہلی میں مسلمانوں کے خلاف پرتشددہنگاموں پر امریکی ارکان پارلیمنٹ کا شدیدردعمل

February 27, 2020

کراچی (جنگ نیوز) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد مظاہروں پر امریکی ارکان پارلیمنٹ نے شدید ردعمل اور اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی ایوان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینجل نے کہا کہ جمہوریت میں احتجاج کا حق ہوتا ہے لیکن یہ پرامن ہونا چاہئے۔ پولیس کو چاہئے وہ شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنائے۔ ری پبلکن پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈان بیئر نے بھارت میں مسلمانوں پر ہندوئوں کے حملوں کی شدید مذمت کی۔