حکومت سے چھٹکارے کا وقت جلد آنیوالاہے‘فضل الرحمٰن

February 27, 2020

لاڑکانہ‘سکھر(نامہ نگار‘ بیور و رپورٹ) جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی مارچ رکا نہیں، چل رہا ہے، جس کی وجہ سے حکمرانوں کی سانس نکل رہی ہے ‘حکومت کے خاتمے تک جدوجہدجاری رہے گی اور جلد اس حکومت سے چھٹکارے کا وقت آنے والا ہے‘‘مدارس کو ختم یا کمزور نہیں ہونے دینگے۔ وہ سکھر کے علاقے پنوعاقل کے جامعہ حمادیہ میں سالانہ تقریب ختم بخاری سے خطاب کررہے تھے۔ فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے 25لاکھ افرادکو بے روزگار کردیا ہے۔