دو خواتین سمیت 3افراد اغواء

February 27, 2020

اسلا م آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر ) دو خواتین سمیت 3افراد اغواء ہو گئے۔ تھانہ نیلور کے علاقے ٹھنڈا پانی میں 22 سالہ دوشیزاہ کو اغوا کر لیا گیا ۔ پولیس نے مغویہ (ا) کی والدہ خاتون بی بی کی رپورٹ پر نامعلوم اغواء کار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ ریس کورس کو محمد جہانگیر نے بتایا کہ (م)بی بی کو کسی نے ورغلاپھسلاکر اغواء کرلیا۔ تھانہ ائر پورٹ کو محمد اعجازنے بتایا کہ میرا بیٹا اریب اعجاز جسکی عمر تقریباً11 سال ہے گھر سے لاپتہ ہے ، اسے کسی نے اغواکرلیاہے ۔