اسلحہ لائسنس کیلئے رشوت لینے والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

February 27, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے لیے رشوت بٹورنے والے ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایف آئی اے کی تحویل میں دینے کا حکم سنا دیا،ملزم محمد شہباز کے خلاف مدعی محمد ثاقب نے درخواست میں موقف اپنایا کہ اسے اسلحہ کی ضرورت تھی جس پر شہباز نے لائسنس بنانے کے لیے رشوت بٹوری،ملزم کے خلاف 25 فروری کو مقدمہ درج کرکے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔