وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کا ’سرپرائز ڈے‘ پر پیغام

February 27, 2020

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے 27 فروری ’سرپرائز ڈے‘ کے موقع پر اپنا پیغام جاری کیا گیا ہے ۔

عثمان بزدار نے گزشتہ سال پاکستان فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے کا سال مکمل ہونے کے تاریخی دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میںکہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شجاعت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 27فروری، ایک سال بعد۔!

انہوں نے مزید کہا کہ فضائیہ کےشاہینوں نے 2 بھارتی طیارے تباہ کر کے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت پاکستان 27 فروری کوتاریخی دن کے طور پر منا رہی ہے۔