ختم نبوت باعث نجات، ناموس رسالت قانون میں ترمیم برداشت نہیں، علماء

February 28, 2020

چنیوٹ(نمائندہ جنگ)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیراہتمام چناب بینکوئٹ ہال چنیوٹ میں 58ویں سالانہ ختم نبوت و فتح مباہلہ کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مرکزی نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مذہبی اسکالر مولانا زاہد الراشدی، مولانا قاضی محمود الحسن، حافظ احمدالحسینی، ممبر آزاد کشمیر پارلیمنٹ راجہ صدیق حیدر، مولانا قا ری احمد علی ندیم، قا ری محمد رفیق، مولانا محمد مغیرہ، مولانا غلام مصطفی و دیگر نے کہا ہے کہ مشن ختم نبوت ہمارے لئےباعث نجات ہے، قانون ناموس رسالت میں کوئی ترمیم برداشت نہیں کرینگے، ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،کشمیر میں بھارتی کارروائیاں افسوسناک ہیں،کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار اور اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہیں، ہمارے دل میں پاکستان کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہے، ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخرہے۔منکرین ختم نبوت ہماری لٹی ہوئی متاع ہیں، وہ آج اسلام قبول کرلیں ان کو گلے لگالیں گے۔ مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے کہا کہ قانون ناموس رسالت میں ترمیم یا اس کو بے اثر بنانے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا۔