کورونا کا صرف شبہ نکلا، ڈاؤ آئے 20 افراد گھر منتقل

February 29, 2020

گزشتہ 3 روز میں کراچی کے ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں مشتبہ کورونا وائرس کے 20 کیس آئے۔

ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے ترجمان کے مطابق ان تمام افراد کو فوری طور پر آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ داخل کیے گئے 20 افراد میں سے 14 میں کوئی علامات سامنے نہیں آئیں جس پر انہیں گھر منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر 6 افراد کے تمام ٹیسٹ کیے گئے جو منفی آئے۔

ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال نے مزید بتایا ہے کہ تمام 20 افراد میں کورونا وائرس کی کوئی علامت سامنے نہیں آئیں جس پر تمام افراد کو گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا سے چین میں مزید 47، اٹلی میں 17 ہلاک

ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپتال میں اس وقت ایک بھی کورونا وائرس کا مشتبہ مریض داخل نہیں ہے۔