• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا وائرس نے مزید 47 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد چین میں اس وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 835 ہو گئی ہے جبکہ اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 2800 سے زائد اموات ہو چکی ہیں جب کہ 84 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت نے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ انتہائی زیادہ قرار دے دیا ہے۔

چین میں کورونا وائرس کے مزید 427 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 79 ہزار 251 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: چین کا دورہ کرنے والے منگول صدر قرنطینہ منتقل

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 594 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد، مجموعی تعداد 2 ہزار 931 ہو گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے 17 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور وائرس سے متاثرہ 650 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جس کے بعد امریکا نے شہریوں کو اٹلی کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزراء اور مندوبین کو آئندہ ماہ نیو یارک میں اجلاس ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے۔

نیویارک میں یو این کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کا اجلاس 9 مارچ سے 20 مارچ تک ہونا شیڈولڈ ہے جس میں تقریباً 7 ہزار سے زائد افراد شریک ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا سے متاثر شخص کی رقص کرنے کی ویڈیو وائرل

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ فوری ایکشن ہی بیماری کو پھیلنے سے روک سکتا ہے، کورونا وائرس کے کیسز چین کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی سامنے آ رہے ہیں۔

ادھر جاپانی وزیرِ اعظم نے پبلک اسکولوں کی عارضی بندش کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ جاپان بھر میں اسکول 2 مارچ سے اسپرنگ بریک تک بند رہیں گے۔

تازہ ترین