• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، لاہور کے اسکولوں کیلئے معلوماتی کتابچہ

لاہور میں کورونا وائرس سے حفاظت کی ہدایات پر مبنی معلوماتی کتابچہ سرکاری اسکولوں کے سربراہوں کو واٹس ایپ کردیا گیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اِس کتابچے کا نام ’آؤ جانیں کورونا وائرس سے بچاؤ کے طریقے‘ رکھا گیا ہے۔

اِس کے علاوہ اسکولوں میں طلبہ کو یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ 20 سیکنڈز تک اچھی طرح ہاتھ دھوئیں۔

اسکولوں کے اساتذہ نے طلباوطالبا ت کو ہدایت دی ہے کہ چھینک یا کھانسی آئے تو منہ ڈھانپ لیں اور بیمار ہونےکی صورت میں اسکول آنے کی بجائے گھر پر رہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ اِس وقت صوبے میں کورونا وائرس کا کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔

تازہ ترین