کرونا وائرس،جدہ میں بین الاقوامی فلم فیسٹول ملتوی

March 06, 2020

سعودی عرب میں ہونے والا ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کرونا وائرس کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا۔

کرونا وائرس سے بچا کی احتیاطی تدابیر کے مدنظر فیسٹول ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیسٹول 12 سے 21 مارچ تک جدہ شہر میں ہونے والا تھا۔

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیسٹیول رواں سال ہی کسی تاریخ میں منعقد کیا جائے گا، جب بھی حالات بہتر ہوں گے فیسٹول کے انعقاد کا اعلان کردیا جائے گا۔