بریٹ لی6سالہ بچی کی بیٹنگ کے معترف

March 06, 2020


سابق آسٹریلین اسپیڈ اسٹار بریٹ لی ایک چھ سالہ بچی کی بیٹنگ کے معترف ہوگئے۔

بریٹ لی کی بچی کے ساتھ کرکٹ کھیلتے اور بولنگ کراتے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

نامور کھلاڑی اور بچی کا یہ دلچسپ میچ آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے دوران ہوا جب بریٹ لی نے چھ سالہ بچی کو گیند کرائی جس پر ننھی کھلاڑی نے شاندار شاٹ مارا۔

بچی کے بیٹنگ کے انداز پر بریٹ لی اسکے ٹیلنٹ کے معترف ہوگئے۔