دنیا کے چند ذہین جانور

March 07, 2020

پیارے ساتھیو! ذہانت کسی کی میراث نہیں ہوتی یہ محاورہ عام طور پر انسانوں کے لئے بولا جاتا ہے،، تاہم ایسے جانور بھی موجود ہیں جو کسی سے کم نہیں۔ ایسے ہی کچھ ذہین جانوروںکے بارے میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں ۔

1۔ گرے پیرٹ

دنیا میں سب سے ذہن جانور دراصل ایک پرندہ ہے، جسے انگریزی میں گرے پیرٹ اور اردو میں خاکستری طوطا کہا جاتا ہے۔

اس نسل کے طوطے انتہائی ذہین اور وفادار ہوتے ہیں، خصوصاً ایک طوطا ایلکس تو 50 مختلف اشیاءمیں تمیز کرنے کی صلاحیت اور منطقی طور پر ان کی شناخت بھی کراسکتا ہے۔

2۔ہاتھی

اس کے بعد ہاتھی کا نام آتا ہے جو بہت ذہین اور جذباتی جانور ہے۔وہ اپنے مردہ رشتے داروں کو پہچاننے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے پاس سے اس وقت تک نہیں ہٹتے جب تک وہ گلنے نہ لگے۔

3۔چیمپئنزی

چیمپئنزی، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حال ہی میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ مستقبل کی منصوبہ بندی بھی کرتے ہیں۔

4۔انسان کا وفادار کتا

اس کے بعد کتے ہیں، جنھیں انسانوں کا بہترین دوست سمجھا جاتا ہے۔ یہ بھی انتہائی ذہین جاندار ہے جو 300 الفاظ اپنے ذہن میں محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

5 ۔کوے

چھٹے نمبر پر عقلمند کوے ہیں جو جانتے ہیں کہ کس طرح سوچنا ہے، سیکھنا ہے اور احساس کرنا ہے۔ یہ بہت منتقم مزاج اور اپنے دشمنوں کو ہر حال میں پہچان لیتے ہیں۔

6۔چیونٹی

چیونٹی بھی کسی سے بھی پیچھے نہیں، یہ ننھی سی مخلوق انتہائی ہوشیار ہوتی ہے، بڑے گروپوں میں جمع ہو کر یہ چھوٹی آبادیوں والی چیونٹیوں کو غلام بنالیتی ہیں۔ ان کو معلوم ہوتا ہے کہ سورج کس وقت کہاں ہوگا۔

7۔ڈولفن

آخری نمبر پر انسان دوست ڈولفنز ہیں، یہ آئینے میں خود کو دیکھ کر پہنچاننے کی صلاحیت رکھتی ہیں، انہیں اپنی ماں، گروپ لیڈر اور رشتے داروں کی پہچان بھی ہوتی ہے۔