بیلجیئم میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 200 ہوگئی

March 08, 2020

بیلجیئم میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بات فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے آج کی جائے والی پریس کانفرنس میں بتائی گئی۔

بیلجیئم کی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں مختلف یونیورسٹی اسپتالوں میں ٹیسٹ جاری ہیں۔ جس کے بعد گذشتہ 48 گھنٹے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 109 سے بڑھ کر 200 ہوگئی ہے۔

ٹیسٹس کی تعداد کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ لیوون یونیورسٹی اسپتال میں 6 ماہ کی ٹیسٹ کٹس صرف 6 دن میں ہی ختم ہوگئیں۔

دوسری جانب بیلجئین وزارتِ خارجہ نے نئی ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں اپنے شہریوں کو اٹلی جانے سے احتیاط برتنے کے لیے کہا گیا ہے۔

یہ ایڈوائزری خصوصاً ان 16 صوبوں میں جہاں اطالوی حکومت نے ایک قسم کا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ بیلجیئم میں آبادی کا ایک بڑا حصہ اطالوی نژاد افراد پر مشتمل ہے۔