تھر کا صحرا بھی ہولی کے رنگوں میں رنگ گیا

March 09, 2020

ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار ہولی بھرپور جوش و خروش سے منا رہی ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں جہاں جہاں ہندو برادری کے افراد رہائش پذیر ہیں وہاں ہولی کی خوشیاں منائی جارہی ہیں، اس موقع پر تھر کا صحرا بھی ہولی کے رنگوں میں رنگ گیا ہے۔

ہندو برادری کا کہنا ہے کہ وطن عزیز میں وہ اپنے تہوار اور مذہبی رسومات مکمل آزادی کے ساتھ مناتے ہیں۔

ہولی کو رنگوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، اس تہوار کے موقع پر ہندو برادری کے افراد ایک جگہ جمع ہوتےاور ایک دوسرے کے چہروں پر غلال لگاتے اور رنگ پھینکتے ہیں۔

ہندو برادری ہر سال اپنا تہوار جوش و خروش سے مناتے ہیں،خوشی کے اس موقع پر اگر میٹھا نہ ہو تو یہ ممکن نہیں، تہوار پر لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے نظر آتے ہیں۔