رحیم یار خان، 70 جوڑوں کی اجتماعی شادی

March 09, 2020

رحیم یار خان، 70 جوڑوں نے اجتماعی طور پر گھر بسا لیا

صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں ساتویں سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 70 جوڑوں نے مخیر حضرات کی مالی مدد سے اجتماعی طور پر شادی کرلی۔

رحیم یار خان کی اِس ساتویں اجتماعی شادیوں کی تقریب میں مستحق گھرانوں کی بچیوں کو ایک لاکھ سے زائد مالیت کا جہیز دیا گیا اس دوران نو بیاہتا جوڑوں کی خوشی دیدنی تھی اور اُنہوں نے اپنی خوشی کا اظہار ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے کیا۔

آنکھوں میں کاجل، ماتھے پر جھومر اور چہرے پر مسکان سجی سنوری 70 دلہنیں پیا گھر سدھار گئیں، 70 دلہنوں کو نیک تمناؤں اور دعاؤں کیساتھ رخصت کیا گیا۔

واضح رہے کہ تقریب میں ضلعی انتظامیہ دولہا دلہن کے عزیز واقارب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔