کرونا وائرس کی نشاندہی کرنے والا اسمارٹ ہیلمٹ

March 09, 2020

چینی ماہرین نے کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والا اسمارٹ ہیلمٹ تیار کرکے اس کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

پولیس افسران کو جدید ہیلمٹ دے دیے گئے تاکہ وہ متاثرہ افراد کو شناخت کے بعد باآسانی پکڑ سکیں،یہ ہیلمٹ جسم کا درجہ حرارت (بخار) اور کرونا وائرس کی دیگر علامات کو باآسانی پکڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہیلمٹ میں ایسا کیمرہ نصب کیا گیا جو پانچ میٹر کی دوری پر موجود بخار یا کرونا کی علامات والے شخص کی نشاندہی کردے گا۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 9 ہزار 648 ہو گئی، اب تک61 ہزار مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔