• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس، چین میں مزید 22افراد دم توڑ گئے


چین سے دنیا کے ایک سو سے زائد ملکوں میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے متاثرین کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں چین میں کورونا وائرس کا شکار 22 افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ 40 نئےکیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن چین کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد کی ہلاکت کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 3 ہزار 119 ہوگئی ہے جبکہ چین میں کورونا وائرس سے 80 ہزار 700 سے زائد افراد متاثر ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق اٹلی میں کوروناوائرس سے مزید133اموات ہوئیں ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 366 ہوگئی ہے جبکہ اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرین کے 7 ہزار 375 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی میں کوروناوائرس کاپھیلاؤ روکنےکے لیے تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ شہری قرنطینہ میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایران میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 194 ہوگئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کوروناوائرس کےکیسز کی تعدادایک لاکھ 6 ہزار سےزائد ہوگئی ہے۔ جس کے بعد دنیا بھر میں کوروناوائرس سے تقریباً 3 ہزار 600 افراد دم توڑ چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ بنگلا دیش میں بھی کورونا وائرس کے 3 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

تازہ ترین