دو لاکھ پلاسٹک بوتلوں کے ڈھکن سے بنی تصویر

March 09, 2020

پلاسٹک کی بوتل کے ڈھکنوں سے بنی تصویر

یوں تو آپ نے ماہر فنکاروں کی مختلف رنگوں سے تیار کردہ تصاویر دیکھی ہی ہوں گی لیکن جناب پلاسٹک کی بوتل کے ڈھکن سے بنی تصویر شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔

وینز ویلا میں آسکر اولیوریس نامی ماہر فنکارہ نے ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کیلئے 43میٹر لمبی دیوار پر رنگ برنگی پلاسٹ کی 2لاکھ بوتلوں کے ڈھکنوں کو کچھ اسطرح دیوار پر چپکایا کہ خوبصورت میورل بن گیا جس میں ماحول، جنگلی حیات اور آب و ہوا میں تبدیلی کو دکھایا گیا ہے۔

وینزویلا میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا میورل ہے جو عوام میں ماحول کا شعور اجاگر کرنے کے لیے تخلیق کیا گیا ہے اور لوگ اس منفرد آرٹ ورک کو دیکھنے کیلئے یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔