مریم نواز میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے، شیخ رشید

March 15, 2020

مریم نواز میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے، شیخ رشید

لاہور(جنرل رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے مریم نواز کے بیان کو میڈیا میڈیا کھیلنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی سیاسی طور پر مردہ ہوچکیں، یہ ڈرپوک لوگ کرونا میں کیا باہرنکلیں گے۔لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کا یہ بیا ن کہ ’’یہاں جینا اور مرنا ہم نے ہے‘‘ مریم نواز صرف میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔ ڈر پوک لوگ ہیں کرونا پھیلا ہوا ہے یہ کیا باہر نکلیں گے، ڈر کر پاکستان سے بھاگنے والے بزدل لوگ کبھی باہر نہیں نکل سکتے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ والوں کا مطالبہ اس کے سوا کچھ نہیں کہ اللہ رسول کے واسطے باہر جانے دو۔وزیر ریلوےشیخ رشید نے کہا کہ دونوں جماعتوں کےقائدین صرف ملک سے باہر بھاگنا چاہتے ہیں۔کورونا وائرس کے بارے میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر افراتفری پھیلانے کی کوشش نہ کی جائے۔ حکومت کو آفر ہے کہ ریلوے کے8 ہسپتال اور 36 ڈسپنسریوں کو کورونا وائرس کےلئے آئیسولیشن وارڈ بنا سکتی ہے۔ ریلوے کے تمام ہسپتالوں میں کورونا وائرس کےٹیسٹ کی سہولت دے رہے ہیں، تمام ریلوےہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔