کراچی، سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے چور ہلاک

March 15, 2020

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان محافظ میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے چور ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان محافظ میں چور گھر میں داخل ہوا تو سیکیورٹی گارڈز نے اُسے پکڑنے کی کوشش کی جس پر چور نے گارڈ پر حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق جب چور نے سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کیا تو دونوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے چور ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ سے واقعے سے متعلق بیان لیا جارہا ہے۔