میں لاہوری ہوں تو فائنل میں قلندرز کے ساتھ مقابلہ چاہوں گا، وہاب ریاض

March 16, 2020

کپتان پشاور زلمی وہاب ریاض نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ میں لاہوری ہوں تو فائنل میں لاہور قلندرز کے ساتھ مقابلہ چاہوں گا۔

پاکستان سُپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ اہم میچ ہے اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ہم ملتان سلطانز سے ضرور ہارے ہیں لیکن اب ہمیں اپنی خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی دستیاب ہیں ان کو کھلانے کا چانس ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ابھی دیکھیں گے کہ پریکٹس میں ڈیرن سیمی کیسے ہیں۔

اُنہوں نے کورونا کے حوالے سے کہا کہ کورونا وائرس پھیل رہا ہے لوگوں کو صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔